ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ, دسمبر 03, 2011

نیو ورلڈ آرڈر اور بدمعاش


برطانیہ میں لارڈ نزیر احمد بڑا نام ہیں، ایک بڑا کردار ، ایک مثال ، شاید پاکستان کے اوباہامہ جو دوسرے ملک میں جاکر اس معاشرے کا حصہ بنے اور اور اوباہامہ سے بھی بڑھ کر کہ وہاں پر سب کچھ ہوکر بھی اپنے وطن اور اہلیان وطن کےلئے درد سے بھر پور دل رکھنے والے، میری ان سے ادھر اٹلی میں معنقد ایک پروگرام میں ملاقات ہوئی تھی کچھ برس پیشتر، نہیں کہہ سکتا کہ ذاتی قسم کی ملاقات تھی مگر اجتمائی طور پر ، البتہ ان کی باتیں قریب سے سنیں اورچونکہ سارے لوگ ان فارمل ہی تھے تو عام سی باتیں ہی تھیں، مگر ایسا لگا کہ بنیادی طور پر یہ ایک نیک اور اچھا بندہ ہے، ہمدرد قسم کا، جو ہر پلیٹ فارم پر پاکستان ، کشمیر ، اسلام اور لمانوں کی بات کرتا ہے اور بڑی ہمت اور بردباری سے کرتا ہے، گویا برطانیہ اور مغرب میں ایک ایسا سفیر جو مفت میں ہمارے لئے سفارت کاری کرتا ہے، نہ کچھ مانگتا ہے اور نہ ہی کچھ لیتا ہے۔ کہہ لو کہ اللہ نے ایک تحفہ دے دیا کہ جا چولا تیرا بھی بھلا ہ

لو جی خبر آگئی کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے انکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔
میں تو حیرت زدہ ہی رہ گیا اور سمجھ ہی نہ آئی کہ ہوا کیا اور کیونکر؟؟ بات کو آئی گئی کردیا، خبر ختم ہوئی تو بھائی کہتے ہیں یار یہ لارڈ نزیر نے پاکستان اور کشمیر کےلئے کیا برا کیا ہے ؟؟ تب دماغ میں پھر سے فلم چلی اور سمجھ آیا کہ کیا ہوا اور اسکا کیا سبب ہوسکتا ہے۔ شہباز شریف نے لاہور کے جلسے میں بدمعاشوں ، ڈاکوؤں کو الٹا لٹکانے کی بات کی تو مہاقینچی موومنٹ فوراُ سڑکوں پر آئی ، اب اگربرطانیہ میں ہونے والے ڈاکٹر عمران کے قاتلوں کو پکڑنے اور لٹکانے کی بات ذولفقار مرزا کرے گا تو ذرداری پارٹی کےلوگ میدان میں آگئے۔
پس تجربہ سے ثابت ہوا کہ چوروں کے یار چور اور بدمعاشوں کے یار بدمعاش، ٹھگوں کے یار ٹھگ، بڑے بڑگ سچ ہی کہہ گئے ہیں۔
کبھی کبھی تو یوں بھی لگتا ہے کہ یہ ذرداری ، کالے بھائی، ملک، اعوان اور اس قبیل کے دیگر لوگ باقائدہ طور پر امریکہ کے نیو ورلڈ ارڈر پر عمل پیرا ہونے کی ٹریننک لے کر آئے ہوئے ہیں، کہ جی ہم سب کچھ کرسکتے ہیں اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے۔ یہی تو چکر ہے کہ ذرداری اور اسکے گماشتے ایک ایک کرکے اس ملک کی یا اس سے متعلقہ ہر اچھی چیز کو تہس نہس کرنے پر تلے ہوئے ہیں، کیونکہ نیو ورلڈ آرڈر کے مطابق پاکستان نام کے ملک کو ختم ہوناہے، کیسے ؟؟ کوئی ایسا طریقہ نہیں، بس ہونا ہے۔ جیسے بھی ہو، اداروں کو تباہ کرکے، لوگوں کو برباد کرکے، کسی کو پانی بجلی بند کرکے کھجل کردو اور کسی کو ناپسندیدہ قرار دے کر۔ مطلب ہر بندے کو اتنا تنگ کردو کو وہ بے غیرتی اور بے شرمی کی حد تک پہنچ جائے، اتنی افراتفری پھیلا دو کہ کسی کی سمجھ میں ہی نہ آئے کہ کیا ہوا ، کون کرگیا اور کیوں کرگیا، بقول ہمارے بزرگ حکیم علی صاحب مقیم لندن ہر ف پھڑ لو پھڑ لو مچی ہونی چاہئے، میرا تو خیال ہے کہ ہم سبھی اس نیو ورلڈ آرڈر کے ڈسے ہوئے ہیں ، ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس سے اختلاف ہو؟؟ تو پھر آپ کیا سمجھتے ہیں بتلانا پسند کریں گے؟؟

4 تبصرے:

  1. جو لوگ آزاد کشمیر میں آج پردھان منتری اور پاکستان کے بڑوں کے گماشتے بن کر بیٹھے ہوئے ہیں انہیں کیا پتہ لارڈ نذیر کی خدمات کا۔۔وہ تو لارڈ نذیر کی پیر کی جوتی کے برابر بھی نہیں ہیں۔۔۔اور پھر نا پسندیدہ کر دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔لوگ لعنتی انہیں کو کہیں گے

    جواب دیںحذف کریں
  2. لارڈ نذیر کو مرزا کا ساتھ بگتنا پڑ رہا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. موضوع سے ہٹ کر بات کرنے پر معذرت۔
    آج کی تازہ خبر:- ونڈوز آٹھ کے نستعلیق فانٹ کو اپنے بلاگ پر لگانے کے معاملے میں ڈاکٹر افتخار راجہ نے پہل کر دی۔
    ویسے اس فانٹ کو جمیل نستعلیق کے بعد رکھیں تاکہ جنہوں نے جمیل نوری نستعلیق فانٹ انسٹال کیا ہوا ہے ان کو تو اس میں نظر آئے۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں