ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر, اگست 01, 2011

صوبائیت اور لسانیت

میں تو کہتا ہوں کہ چاروں بلکہ پنجوں صوبوں کو ختم کردیا جائے اور دو دو تین تین ضلعوں کے ڈویژن کو فعال کریا جائے، اس طرح بقول ہمارے بھائی جان کے کھانے والے کم ہوجائیں، گے، چاروں صوبائی اسبملیاں ختم، مطلب کوئی 20 کے قریب گورنر اور وزرائے اعلٰی طور کے وائسرائے کم، صوبائی وزراء کی ناکارہ اور غیر مفید فوج ختم اور اور اور سیکڑوں ممبران صوبائی اسمبلی غائیب، کتنے خرچے اور غیر مفیدات کم ہوسکتےہیں؟؟؟ سوال ہے کہ جب وفاقی وزیر داخلہ ملک میں دہشت گردی کو رواج دینے کو کافی ہے تو صوبائی وزیروں کا کیا کاروبار ہے؟؟ اسی طرح، دفاع، صنعت، افسر شاہی اور علٰی ہذالقیاس، پھر یہ بھی ممبران پالیمنٹ کی فوج ظفر موج کون سے زخموں پر مرحم لگانے کے کام آرہی ہے۔ قانون قومی اسمبلی نے بنانا ہے اور سینٹ نے پاس کرنا ہے، پھر یہ باقی کے بزرگ لوگ کس کے نام کا کھا رہے ہیں؟؟؟ ملک کو ایک کائی بھی آسانی سے بنایا جا سکتا ہے، سوچئے کہ اگر ایک وزیر اعلٰی سے کچھ پوچھنا پڑ جائے تو اداروں کو جان کے لالے پڑ جاتےہیں اور اگر یہ سوال کسی ضلعی ناظم سے کیا جائے کہ میاں تم نے یہ فنڈ کدھر کیئے ہیں تو اسے لازمی طور پر جانے کے لالے پڑ جاویں گے۔ پھر یہ کہ میرے جیسا عام آدمی جہلم سے لاہور جاکر وزیر اعلٰی سے حال احوال پوچھنے سے تو رہا البتہ اگر جہلم یا پنڈی یا گجرات میں جانا ہو تو بندہ ادھر وزیر اپنے کمشنر سے سلام دعا ہی کرآتا کہ کہ بقول بزرگوں کے ہر بندے سے سلام دعا رکھنی چاہئے کہ بندہ ہی بندے کا دارو ہوتا ہے۔ ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ نہ رہیں گے صوبے اور نہ صوبائیت، نہ رہے گا بانس اورنہ بچے گی بانسری۔ مولوی صاحب اپنی مسجد میں نماز مغرب کے بعد چھت پر چاند دیکھنے پہنچ جائیں گے وہ آسمان پر اور لڑکے بالے انکے ساتھ دوسری چھت پر چاند دیکھنے کی کوشش کریں گے، نہیں تو ٹی وہی پر مرکزی رویت حلال کمیٹی کی طور سے عینک زدہ بزرگوں کو دوربین سے چاند دیکھنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔ پھر سارے لسانی صوبے بنانے کا چکر بھی ختم ہوجائے گا کہ ہزارہ کی اپنی انتظامی شناخت ہوگی، پوٹھوہار و سرائیک کی اپنی، بلوچ و بگٹی و دیگر اپنی شناخت سے جی سکیں گے۔ مجھے تو ایسے لگتا ہے کہ جیسے صوبوں کے نام پر مختلف علاقوں کے نک نیم جنکو انڈین کچا نام اور ہمارے پنجابی میں جانے کیا کہتے ہیں، اب جس کا چل گیا اس کا چل گیا مگر جو اپنے آپ کو معاشرتی اور ثقافتی طور پر جدا سمجھتا ہے اسکی انفرادیت کو تسلیم نہ کرنا ایک ظلم عظیم ہوگا۔

4 تبصرے:

  1. راجہ جی!۔
    نک نیم کو پنجابی میں "اَلّ"کہا جاتا ہے ۔ اس لفظ کی آواز "حل" سے مشہابہ مگر "ح" کی بجائے" الف" سے پکارا جاتا ہے۔ "اَل" یعنی "المعروف"۔ جس نام سے باقی پکاریں۔۔۔ مثال کے طور پہ ۔۔ کھوہ والے۔ گوڈیاں آلے ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ اور یہ "اَل" بعض اوقات کئی نسلیں چلتی ہے۔

    جہاں تک آپکی تحریر کا تعلق ہے ۔ میری رائے میں اگر رحمٰن ملک کو برطانیہ برآمد کریا جائے تو پاکستان مین کافی سکون ہوجائے گا اور پاکستان کو دہشت گردی سے افاقہ ہوگا

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت شکریہ گوندل صاحب یاد دہانی کا، اور رحمان ملک کی برآمدگی کا، مگر میر خیال ہے یہ ادھر بھی پاکستانی کمونٹی کےلئے عذاب الٰہی ثابت ہوگا۔ اسکو ادھر ویٹیکن میں بھیج دینا مناسب ہوگا، کہ پاپائے روم کے بیٹھ کے کان بھرتا رہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. ادھر ویٹیکن میں بھیج دینا مناسب ہوگا، کہ پاپائے روم کے بیٹھ کے کان بھرتا رہے


    (: (: بہت خوب ۔۔ آپ نے معقول حل تجویز کیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. عبدالرؤف1/05/2013 10:56:00 AM

    یہ کہیں وہی الطاف والے "بلدیاتی" نظام کی ہی تفصیل تو نہیں سرکار؟
    ویسے ایسا ہی ون یونٹ سسٹم کا تجربہ ماضی میں بھی تو ہوچکا ہے، جس کا نتیجہ "بنگلہ دیش" کی آزادی کی صورت میں نکلا تھا، کیا خیال ہے، کچھ غلط تو نہیں کہہ گیا میں؟

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں